• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کی ترقی کیلئےخواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے،وزیراعظم

ملک کی ترقی کیلئےخواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئےخواتین کوبھی کردارادا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح پاکستان کی جدوجہد میں قائد اعظم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی  رہیں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے خواتین کو بھی کردار ادا کرنا ہے، خواتین کو ان کے حقوق دلانے ،محفوظ اوراچھا ماحول فراہم کرنے کے عزم پرقائم ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply