• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے: فواد چوہدری

کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے: فواد چوہدری

قومی اسمبلی میں آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے، اپوزیشن سے درخواست کی ہے نئی روایات کا آغاز کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کابینہ سمیت تمام امور کے بارے میں فیصلے ہوگئے ہیں، عمران خان کی ٹیم میں پیشہ ور اور تگڑے لوگ ہیں، لوگوں کو امیدیں بہت ہیں اتنی امیدیں ہوں تو ڈر بھی لگتاہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جب کہ عمران خان وزیراعظم بن کر کہاں رہیں گے جلد فیصلہ ہو جائے گا، ہمیں عوامی مسائل پر غور کرنا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بہت گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، نظام حکومت خراب ہوچکا، سب کو ٹھیک کرنا ہے، دن رات محنت کرکے مسائل دور کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply