ادلب:شام کے صوبے ادلب میں بارود کے ذخیرہ میں دھماکےسے عمارت منہدم ہوگئی ، 39افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں میں 12بچے بھی شامل ہیں۔
شام کے صوبے ادلب میں بارود کے ذخیرے نےکئی جانیں نگل لیں ،قصبےسرمدا کی عمارت میں اسلحے کے اسمگلر نے بڑی تعداد میں بارودی مواد چھپارکھاتھا ۔
حکام کے مطابق دھماکےکے باعث عمارت گر جانے سے کئی افراد ہلاک ہو گئےہیں ،جن میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ،دھماکے کے بعد عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔
ریسکیو ورکرزنے بلڈوزروں کی مدد سے لوگوں کو ملبے سے نکالادرجنوں لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں