• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے 50افراد جاں بحق

یمن میں سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے 50افراد جاں بحق

صنعاء:یمن کے صوبے صعدہ  پر سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے 29بچوں سمیت 50افراد جاں بحق ہوگئے۔

روتے خون آلود چہرے اور آہ و بکا،یہ مناظر یمن کے ہیں،یمن کے صوبے صعدہ  میں سعودی اتحادی فورسز نے بمباری کی،جس کی زد میں بچوں کی وین بھی آگئی،وین  میں 15سال سے کم عمر کے بچے سوار تھے۔

سعودی اتحادی فورسز کی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی،مرنے والوں میں 29بچے بھی شامل ہیں،70سے زائد زخمی افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

امریکا نے واقعے کی مذمت کردی،امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یمن میں بے گناہوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اتحادی فوج کے ترجمان نے حملے کو حوثی باغیوں کے میزائل حملے کی جوابی کارروائی قرار دیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply