امریکی پروفیسر نکولس کرسٹاکیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عالمی وباء کورونا 2024 تک اختتام کی جانب گامزن ہوگی اور یہ دور فحاشی و جنسی بے راہ روی کا دور ہوگا۔
اسلام آباد: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر نکولس نے اپنی نئی کتاب ’اپولوز ایرو: دی پروفاؤنڈ اینڈ اینڈیورنگ امپیکٹ آف کورونا وائرس آن دی وے وی لِو‘ میں کورونا وباء کے بعد کی صورت حال کا معاشرتی اور تاریخی جائزہ لیا۔اسی جائزے کی بنیاد پر انہوں نے موجودہ وبا کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے ہیں۔
پروفیسر نکولس کرسٹاکیس امریکی یونیورسٹی ییل میں اکنامکس، میڈیسن، اور نیچرل سائنس کے مایہ ناز پروفیسروں میں شامل ہیں۔انہوں نے سابق وباؤں کے مشاہدے اور انسانی برتاؤ کا تجزیہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وباء کے بعد کے دور سے متعلق اہم امکانات ظاہر کیے ہیں۔
پروفیسر نکولس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ 2024 میں ویکسینیشن کے بعد جب انسانی معاشرہ وباء کے خلاف ’ہرڈ امیونٹی‘ حا
صل کرلے گا اور یہی وبا کے بعد کا دور ہوگا تاہم اس وقت بھی وائرس موجود ہوگا لیکن اس کی شدت کم ہوگی۔
پروفیسر نکولس کا کہنا ہے کہ وبا کے دوران لوگ خوفزدہ ہوتے ہیں اور مذہب کی جانب راغب ہوجاتے ہیں لیکن وباء کے خاتمے پر حالات یکسر تبدیل ہوجاتے ہیں۔
امریکی پروفیسر نے خدشہ ظاہر کیا کہ وباء کے خاتمے کے بعد فوری طور پر جنسی بے راہ روی کا آغاز ہوجائے گا اور مذہبی لگاؤ کم ہوجائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں