افضل گرو کی برسی ،مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال

حریت رہنما محمد افضل گورو کے چھٹے یوم شہادت کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما محمد افضل گورو کی چھٹی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے اور مقبوضہ وادی میں تجارتی و تعلیمی سرگرمیاں بھی بند ہیں ، جبکہ قابض بھارتی فوج کی جانب سے حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا اور اہم عمارتوں پر فوج تعینات ہے، لیکن اس کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں و مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ سینئر حریت رہنما الطاف بٹ نے افضل گورو کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو اور دیگر شہدا کی قربانیوں سے تحریک آزادی میں نئی جان آئی، پھانسی کے بعد افضل گوروکی جیل میں تدفین بھارتی خوف و بوکھلاہٹ کا ثبوت تھا، بھارتی سپریم کورٹ کا افضل گورو کی پھانسی کا فیصلہ جوڈیشل مرڈر ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال  نے برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 سال پہلے افضل گورو کو تیہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا، ہندوستان کی سپریم کورٹ نے جوڈیشل مرڈر کیا اور ایک کشمیری کو شہید کر دیا گیا، یہ ہے ان کی بھوک اور پیاس کشمیریوں کے خون کی۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک پیغام دینا چاہتی ہوں چاہے ہندوستان ہمیں پیلٹ گن سے یا شوٹر سے شہید کرے، ہماری قیادت کو نظر بندکر دے، چاہے ہندوستان ہمیں پھانسی پر لٹکا دے اور ہمیں لاشیں بھی نہ دے لیکن ہندوستان اس تحریک کو دفنا نہیں سکتا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply