• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برمودا ٹرائی اینگل کا راز فاش ہوگیا: ماہرین کا دعویٰ

برمودا ٹرائی اینگل کا راز فاش ہوگیا: ماہرین کا دعویٰ

بحر اوقیانوس (اٹلانٹک اوشین) کے ایک مثلث نما علاقے کو برمودا ٹرائی اینگل کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ اس علاقے کا ایک کونا برمودا میں، دوسرا پورٹوریکو میں اور تیسرا کونا میلبورن، فلوریڈا کے قریب ایک مقام میں واقع ہے۔ برمودا ٹرائی اینگل انہی تین کونوں کے 270271 مربع میل پر محیط درمیانی علاقے کو کہا جاتا ہے۔

اس مقام سے وابستہ چند داستانیں ایسی ہیں کہ جن کے باعث اسکو شیطانی مثلث بھی کہا گیا ہے۔ ان داستانوں میں انسانوں کا غائب ہوجانا اور بحری اور فضائی جہازوں کا کھو جانا جیسے غیر معمولی اور مافوق الفطرت (Paranormal) واقعات شامل ہیں۔

ان ماوراء طبیعی داستانوں (یا واقعات) کی تفسیر کیلئے جو کوششیں کی گئی ہیں ان میں بھی اکثر غیر معمولی اور مسلمہ سائنسی اصولوں سے ہٹ کر ایسی ہیں کہ جن کیلئے کم از کم موجودہ سائنس میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملتا۔

ان تفاسیر میں طبیعیات کے قوانین کا معلق و غیر موثر ہوجانا اور ان واقعات میں بیرون ارضی حیات (Extraterrestrial life) کا ملوث ہونا جیسے خیالات اور تفکرات بھی پائے جاتے ہیں۔ ان گمشدگی کے واقعات میں سے خاصے یا تقریباً تمام ہی ایسے ہیں کہ جن کے ساتھ ایک معمہ کی خصوصیت وابستہ ہو چکی ہے اور ان کو انسانی عمل دخل سے بالا پیش آنے والے حوادث کی حیثیت دی جاتی ہے۔

بہت سی دستاویزات ایسی ہیں کہ جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ برمودا ٹرائی اینگل کو تاریخی اعتبار سے ملاحوں کیلئے ایک اسطورہ یا افسانوی مقام کی سی حیثیت حاصل رہی ہے۔ بعد میں آہستہ آہستہ مختلف مصنفین اور ناول نگاروں نے بھی اس مقام کے بیان کو الفاظ کے بامہارت انتخاب اور انداز و بیان کی آرائش و زیبائش سے مزید پراسرار بنانے میں کردار ادا کیا ہے۔

تاہم اب ایک نئی تحقیق میں یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اس شیطانی مثلث کے پیچھے پوشیدہ راز کو جان لیا ہے۔ جنہیں Rogue waves یعنی آوارہ لہروں کا نام دیا گیا ہے۔ ڈاکیومینٹری میں دکھایا گیا کہ ماہرین نے ایک انڈور سمیولیٹر کے زریعے ان دیوہیکل لہروں کا جائزہ لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

لہروں نے چند منٹوں میں ہی ایک بڑے جہاز کے ماڈل کو اپنی لپیٹ میں لے کر تہہ میں پہنچا دیا۔ اصل حقالات میں یہ لہریں 30 میٹر تک اونچی ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہی لہریں برمودا ٹرائی اینگل میں جہازوں اور دیگر چیزوں کے غائب ہونے کا سبب بن رہی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply