ایچ آئی وی سے آگاہی کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایچ آئی وی سے آگاہی کا دن آج منایا جارہا ہے۔

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آرہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہو رہا ہے۔ملک میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہو گئی ہے، جنوری سے نومبر 2022 تک کراچی میں 970 مریض رپورٹ ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ اور گوادر سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع ہائی رسک قرار دیے گئے ہیں۔

استعمال شدہ سرنج ، غیرمحفوظ انتقال خون ، سکریننگ کے نامناسب انتظامات ، جراثیم زدہ آلات جراحی ، حجامت کے دوران آلودہ آلات اور غیر محفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی پھیلانے کا بڑا سبب ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ماہرین کے مطابق نشے کے عادی افراد میں اس مرض کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply