• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سام سنگ نے 512 جی بی اسٹوریج والے نوٹ 9 کی خود تصدیق کردی

سام سنگ نے 512 جی بی اسٹوریج والے نوٹ 9 کی خود تصدیق کردی

گزشتہ چند ماہ کے دوران مختلف ٹیزر اور لیکس سے لوگوں کو کافی حد تک اندازہ ہوچکا ہےکہ گلیکسی نوٹ 9 کیسا ہوگا؟

اب آفیشل تصویر اور پروموشنل ویڈیو بھی لیک ہوگئی ہے اور یہ کسی اور نے نہیں بلکہ سام سنگ نے خود لیک کی ہے۔

سام سنگ نے ممکنہ طور پر غلطی سے اپنی ویب سائٹ پر گلیکسی نوٹ 9 کی تصویر اپنے یوٹیوب پیج پر ویڈیو پوسٹ کردی اور احساس ہوتے ہی فوری ڈیلیٹ بھی کردی۔

تصویر تو بنیادی طور پر پری آرڈر کا پوسٹر تھا، جو وقت سے پہلے ہی پوسٹ ہوگیا اور انٹرنیٹ صارفین نے ڈیلیٹ ہونے سے پہلے اس کے اسکرین شاٹ بھی لے لیے۔

سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کمپنی کا اب تک کا سب سے طاقتور فون ہے۔  اس پوسٹر میں فون کی بیک کو ہی دکھایا گیا ہے مگر پھر بھی بہت کچھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس میں ایس پین اسٹائلوس موجود ہے۔ جبکہ یو ایس بی سی کنیکٹر، ہیڈ فون جیک، ڈوئل کیمرہ، فلیش اور فنگر پرنٹ سینسر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر سے ان افواہوں کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ نوٹ 9 کا ڈیزائن گزشتہ سال کے نوٹ 8 جیسا ہی ہے، فنگر پرنٹ سینسر کیمروں کے نیچے سینٹر میں موجود ہے۔

جہاں تک ویڈیو کی بات ہے تو اس سے بھی اس افواہ کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ سام سنگ کا پہلا فون ہوگا جس میں 512 جی بی اسٹوریج دی جارہی ہے۔ جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تاہم تصویر یا ویڈیو میں 8 جی بی ریم کی افواہ کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ ایس پین میں بلیوٹوتھ کنکٹیویٹی کا ذکر بھی نہیں۔ سام سنگ کی جانب سے گلیکسی نوٹ 9 کو 9 اگست کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply