کراچی: ایم کیو ایم کی چھ سیٹیں حکومت بنانے کیلئے ٹرمپ کارڈ بن گئی ہیں۔ لیگی رہنما محمد زبیر نے اپوزیشن اور جہانگیر ترین نے حکومت بنانے کیلئے مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم قیادت نے حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد کرنے کا اعلان کردیا۔
دونوں جانب سے حمایت کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ پہلے لیگی رہنما محمد زبیر ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کیلئے پہنچے اور حمایت مانگی
ساتھ ہی مشورہ بھی دے دیا۔
رابطے شروع ہوئے تو ایم کیو ایم نے جنرل ورکرز کا اجلاس بلالیا، جس میں انتخابی نتائج کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رات گئے جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم مرکز پہنچ کر وفاق میں حکومت بنانے کیلئے تعاون کی اپیل کی۔
ایم کیو ایم قیادت نے حمایت کی یقین دہانی تو نہ کرائی لیکن احتجاج کے اعلان میں تبدیلی آگئی۔
خالد مقبول صدیقی نے حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی پر چھوڑ دیا۔ سیاسی میدان میں ایم کیو ایم کی سیٹوں کا چھکا اہمیت اختیار کرگیا ہے اور عمران خان کو اس سیاسی چھکے کی اہمیت کا پورا انداز ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر ایم کیوایم کے مرکز بہادر آباد پہنچے، جہاں انہوں نے ایم کیوایم کو مشورہ دیا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ حکومت میں شامل نہ ہوں۔

محمد زبیر نے کہا کہ ایم کیوایم حکومتی اتحاد میں شامل نہ ہو
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں