سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو احساس پروگرام بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پنجاب میں صحت کارڈ، پناہ گاہیں اور دیگر فلاحی کاموں کی بحالی کی بھی ہدایات کی ہے۔
اس ضمن میں عمران خان کی جانب سے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو پنجاب حکومت کی مدد کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ثانیہ نشتر فوری طور پر پنجاب میں پہنچ کر تمام معاملات کی نگرانی کریں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آج رات خطاب میں اپنی حکومت کے فلاحی منصوبوں کی بحالی کا اعلان کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں