• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آسڑیلوی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ

آسڑیلوی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ

ایک امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں سائبر جرائم پیشہ افراد مریضوں کی معلومات کے بدلے تاوان نہ ملنے کے بعد ہیلتھ انشورنس کمپنی میڈی بینک کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ڈال رہے ہیں۔

ان جرائم پیشہ افراد نے آسٹریلیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس کمپنی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تقریباً ایک کروڑ افراد کے چوری شدہ کسٹمر ڈیٹا کے لیے تاوان ادا کرے تاہم جب میڈی بینک نے ہیک شدہ ڈیٹا کی واپسی کے لیے تاوان ادا کرنے سے انکار کر دیا تو ان ہیکروں نے بدھ کو سیکڑوں صارفین کے ریکارڈ کو ڈارک ویب پر اپ لوڈ کرنا شروع کر دیا جس میں ایچ آئی وی اور منشیات کی لت کے علاج کی تفصیلات شامل ہیں، اس ڈیٹا کو انہوں نے شرارتی فہرست کا نام دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جمعہ کے روز تیسرے دن بھی مریضوں کے ذاتی طبی ریکارڈ ڈارک ویب پر اپ لوڈ کیے گئے۔ حکام نے بتایا کہ جمعرات کو حمل ضائع کرنے اور جمعہ کو الکوحل کے استعمال کی نقصان دہ سطح کے متعلق مریضوں کی معلومات لیک کی گئیں۔میڈی بینک کے سی ای او نے توقع ظاہر کی کہ مزید ڈیٹا بھی لیک ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply