تیز رفتارانٹرنیٹ کا یہ نقصان آپ کے ہوش اُڑا دےگا

ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہو، لیکن اب اس کا ایک ایسا نقصان سامنے آیا ہے کہ آپ کی یہ خواہش دم توڑ جائے گی۔

اٹلی میں ہونے والی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن لوگوں کے گھروں میں تیز انٹرنیٹ ہوتا ہے، وہ نیند کی کمی کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

بوکونی  یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ تیز براڈ بینڈ اور فائبر آپٹک کیبلز اب عام ہوتے جارہے ہیں اور اس ٹیکنالوجی کے ساتھ لوگوں کی نیند بھی اڑتی جارہی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن لوگوں کے گھر میں براڈبینڈ انٹرنیٹ ہوتا ہے، وہ اوسطاً ان افراد کے مقابلے میں ہر رات 25 منٹ کم سوتے ہیں جن تک براڈ بینڈ کی رسائی نہیں ہوتی۔

تحقیق کے مطابق براڈبینڈ انٹرنیٹ تک رسائی لوگوں کی نیند میں کمی کا باعث بن کر ان کے اندر تھکاوٹ بڑھاتا ہے۔

محققین کے خیال میں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انٹرنیٹ بہتر ہو تو لوگ آن لائن وقت زیادہ گزارنے لگتے ہیں اور رات گئے تک سوشل میڈیا، ویڈیو گیمز یا ویڈیوز وغیرہ میں مصروف رہتے ہیں۔

درحقیقت ڈیوائسز کو استعمال کرنے کا اشتیاق لوگوں کو بستر سے دور رکھتا ہے، چاہے انہیں صبح جلد اسکول یا دفتر ہی کیوں نہ جانا ہو۔

محققین نے کہا کہ صبح کا سخت شیڈول اور رات کو برقی ڈیوائسز کے استعمال کرنے کی عادت کے نتیجے میں وہ 7 گھنٹے کی نیند سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے اور انہیں دن بھر کی مصروفیات کے بعد آرام نہیں ملتا۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 13 سے 30 سال کی عمر کے افراد انٹرنیٹ زیادہ استعمال کرتے ہیں، اس کے مقابلے میں 31 سے 59 سال کی عمر کے افراد میں بھی یہ رجحان بڑھ رہا ہے۔ تاہم وہ عام طور پر انٹرنیٹ براﺅزنگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف اکنامک بیہیوئیر اینڈ آرگنائزیشن میں شائع ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply