• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان خیریت سے ہیں، تحریک نہیں رکے گی، فیصل جاوید

عمران خان خیریت سے ہیں، تحریک نہیں رکے گی، فیصل جاوید

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں، تحریک نہیں رکے گی، حملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔

حقیقی آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھرے مجمع میں کھڑے ایک شخص نے گولی ماری جو ان کی ٹانگ پر لگی۔

فائرنگ سے سینیٹر فیصل جاوید، پی ٹی آئی کے رہنما احمد چٹھہ اور پی ٹی آئی عہدیدار راشد بھی زخمی ہوئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسپتال جاتے ہوئے رہنماؤں نے واقعے کی سخت مذمت کی، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس حملے کی انکوائری ہونی چاہیے، ہمارے حوصلے بلند ہیں، عمران خان خیریت سے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ آزادی کی تحریک نہیں رکے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply