7 جولائی- سالگرہ مبارک بیگم:-

7جولائی- سالگرہ مبارک بیگم:-

Advertisements
julia rana solicitors

آج سے ٹھیک تین شمسی سال پہلے آج ہی کے دن مطلب 7 جولائی کو جو کہ میری زندگی کا انتہا ئی سخت ،لمبا ،گرم اور حبس زدہ دن تھا،اس دوپہر میری شریک حیات زندگی اور موت کی کشمکش میں پچھلے سات دنوں سے ہسپتال میں داخل تھی، تھیلیسیمیا ماینر کی مریضہ ہونے کے باعث وہ خون کی کمی کا شکار تھی، ڈاکٹر نے بلڈ ٹرانسفیوژن کروانے کو کہا اور میں اس وقت ہر طرح کی گرمی حبس اور مشکلات سے مبرا اس کے لیے خون اور ادویات مہیا کرنے کی جدوجہد میں تھا۔
لیکن آفرین ہے اس خاتون پر جب بھی میں اس کے پاس گیا اس نے انتہائی تکلیف میں ہونے کے باوجود خون کی کمی کے باعث اپنے زرد چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ہی مجھ سے بات کی اور اسی دوران خون کا بندوبست ہو گیا جیسے ہی ٹرانسفیوژن شروع ہوا درد ردذہ نے آن دبوچا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کے موقع پر اتنا پریشان نہ تھا جتنا پریشان اور بے حال میں اس وقت تھا۔
نا جانے کتنی دیر بعد ڈاکٹر لیبر روم سے باہر آئی اور مجھے بلا کر کہنے لگی، مبارک ہو ،اللہ نے دونوں کو زندگی دی ہے اور آپ ایک اور بیٹے کے باپ بن گئے ہیں ۔
ٹھیک اسی وقت مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ میرے رب نے ماں کے پیروں تلے جنت کیوں رکھی ہے کس طرح ایک عورت جان کنی کی حالت میں ایک زندگی اس دنیا میں لے کر آتی ہے ، اور پھر اس ہمکتے ہوئے گوشت کے لوتھڑے کو اپنے بدن کے عرق سے سینچتی ہے۔
“سبحان تیری قدرت”۔۔۔۔آج میرے دوسرے بیٹے عبدالرافع کی تیسری سالگرہ ہے لیکن میرے حساب سے آج کے دن میری بیگم کی تیسری سالگرہ ہے۔
مجھے صبح سے تین، چار فون بیٹے کی سالگرہ کی مبارکباد کے آ چکے ہیں مگر میرا دل اسی بات پر اٹکا ہوا ہے۔ اللہ میرے اہل و عیال کی حفاظت فرمائے اور میں ان تمام محبت کرنے والو ں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میری ڈھارس بندھائی۔
آج کے دن کی مناسبت سے میں دو لوگوں کو سالگرہ مبارک کہنا چاہتا ہوں۔۔۔۔
سالگرہ مبارک – عبدالرافع
سالگرہ مبارک – بیگم!

Facebook Comments

حسام دُرانی
A Frozen Flame

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 3 تبصرے برائے تحریر ”7 جولائی- سالگرہ مبارک بیگم:-

Leave a Reply