سعودی عرب میں عربی خطاطی کی نمائش(اختصاریہ)۔۔منصور ندیم

سنہء ۲۰۲۱ سعودی عرب میں عربی خطاطی Arabic Calligraphy کا سال منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب میں مختلف سطح پر بہت سارے پروگرام ہورہے ہیں، سعودی وزارت ثقافت نے خطاطی جیسی عظیم عرب ثقافتی شناخت کو منانے کے لئے’عربی خطاطی کا سال‘متعارف کرایا جو وژن ۲۰۳۰ (VISION 2030) کے ’معیار زندگی پروگرام‘ کے تحت آتا ہے۔ تین روز قبل سعودی عرب میں نمائش کا آغاز ہوا ہے جس میں عربی خطاطی کی تاریخ، عرب اور عرب کی تہذیب کے آغاز سے لے کر آج تک لکھنے، کتابت اور تحریک کےصدیوں پرانے فن کو جدید دور کی مصنوعی ذہانت کے فن تک تبدیل ہونے کےمراحل کو ایک جامع علمی سفر کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ یہ نمائش ۲۱ اگست تک جاری رہے گی۔

وزارت ثقافت (سعودی عرب) نے اس کا انتظام دارالحکومت شہر ریاض میں نیشنل میوزیم National Museum میں “تحریری اور خطاطی کا سفر” کے عنوان سے نمائش منعقد کروا کرکیا ہے۔ اس نمائش میں عربی تحریر کے نقوش سے آج تک کی موجود جدید خطاطی اور تحریر کے ۱۷۰۰ برسوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا جاسکتا ہے کہ ان ۱۷۰۰ برسوں میں جزیرۃ العرب میں ہونے والی عہد بہ عہد اب تک عربی تحریر میں کیا کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

دو روز قبل شروع ہونے والی اس نمائش میں تحریر کی صدیوں پرانی کہانی کا آرٹ کے نمونوں کی شکل میں سجایا گیا ہے۔ عربی خطاطی کی تاریخ،عرب اور عرب تہذیب کے طلوع سے لے کر آج تک لکھنے کی کہانی کوایک جامع علمی سفر کے ذریعے پیش کیاگیا ہے۔ نمائش میں تحریر کے قدیم نمونوں پر مشتمل پارچے، Calligraphy Prices ، پتھر کے پینلز Stone Panels ، مخطوطات Manuscripts ، خطاطی کی پینٹنگز Calligraphy Paintings اور اشیاء جن پر کندہ خطاطی کے نمونوں کی ترقی کے مراحل کو منفرد انداز میں پیش کیا ہے۔ تحریر کے جدید اسلوب، اس میں مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence کےاستعمال، عرب خطاطی کے مختلف اسالیب اور ڈیزائنز کو پیش کرکے اس کے جدید طرز کو واضح کیا گیا ہے۔

یہ نمائش ۱۵۰۰ مربع میٹر کے رقبے پر پر لگائی گئی ہے۔ عرب تہذیب کی تاریخ میں عربی خطاطی اور ماضی و حال کے عظیم اساتذہ کا ایک مربوط سفر پیش کیا گیا ہے جو پتھر کے پینلز ، مخطوطات ، کندہ کاری کے نمونوں کے مراحل سے گذرتے ہوئے عربی تہذیب کی تاریخ میں پوری اسلامی دنیا میں پینٹنگز اور فیشن Fashion، ڈیزائن Designاور مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence سے متعلق عربی خطاطی کی جدید اسالیب کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔اس نمائش “تحریر اور خطاطی کا سفر” کو پانچ مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں عربی تحریر ، خطاطی ، خطاطی کے ماہرین، عصری خطاطی اور ڈیزائن کے علاوہ ، خطاطی اور مصنوعی ذہانت کے مابین امتزاج بھی شامل ہے۔ ان مراحل کے ذریعے آنے والے لوگ مختلف تحریروں کی تاریخ دریافت کریں گے جو جزیرۃ العرب میں عربی زبان کو اپنانے سے پہلے استعمال کیے گئے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دادنی اور نباطیانی تہذیبوں (Dadani & Nabateen Civilizations) کے اسکرپٹس میں نقاشیوں اور نقشوں کی نقشوں کے ساتھ ساتھ ان کی طرف سے لی گئی نوشتہ جات کی تصاویر تک رسائی حاصل کریں گے۔ اس نمائش میں العلا میں مشہور فوٹو گرافر رابرٹ پولیڈوری کی تیار کردہ عربی خطاطی کی تصاویر اور پینٹنگنز بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قرآن پاک کے قدیم صفحات اور نسخوں میں سے بھی کچھ حصہ پیش کیا گیا ہے۔ یہ قدیم نسخےدوسری صدی ہجری تا آٹھویں صدی عیسوی کے زمانہ کے ہیں۔ان میں زرد نسخہ قرآن اور مدینہ قرآن سمیت قرآنی مطبوعات پیش کی گئی ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply