• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی سی بی نے33کھلاڑیوں کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پی سی بی نے33کھلاڑیوں کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے 33کھلاڑیوں کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور سینئر کھلاڑیوں کی مشاورت سے کھلاڑیوں کیلئے نیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 33کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے اوران کی  فیس میں 25سے 30فیصدتک اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈومیسٹک سرکٹ کےعمدہ پرفارمرزکیلئےای کٹیگری متعارف کرائی گئی ہے، اےاوربی کٹیگری میں 6،6، سی میں 9، ڈی میں 5جبکہ ای کٹیگری میں 7کھلاڑی شامل ہیں۔

ممنوعہ ادویات استعمال کرنےپرمعطل اوپنراحمد شہزاد کنٹریکٹ سےمحروم ہوگئے، آل راؤنڈرمحمد حفیظ کی اے سےبی کٹیگری میں تنزلی ہوگئی۔

بابراعظم بی سے اے، شاداب خان سی سےبی جبکہ فہیم اشرف کی ڈی سے بی کٹیگری میں ترقی ہوگئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کپتان سرفرازاحمد، اظہرعلی، شعیب ملک، بابراعظم، محمد عامراوریاسرشاہ اےکٹیگری میں شامل ہیں ،سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی 2018سےہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply