نواب شاہ: نواب شاہ کے علاقے دوڑ میں ماں نے تنگ کرنے پر 3بیٹیوں کو صندوق میں بند کردیا،2بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
نواب شاہ کے قریب گاوں غلام مصطفیٰ دیناری میں بے رحم ماں مریم دیناری نے شور مچانے اور تنگ کرنے پر اپنی 3معصوم بچیوں کو صندوق میں بند کردیا۔
بچیوں کی چیخوں کے باوجود صندوق نہیں کھولا جس کے نتیجے میں 2معصوم بچیاں جن میں 9ماہ کی تانیہ اور 7سالہ آمنہ دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئیں۔
تیسری بچی ارم کے رونے چلانے کی آواز سن کر باپ نے باہر نکال کر مقامی اسپتال پہنچایا ،جہاں ڈاکٹر کے مطابق بچی کی حالت تشویش نازک ہے۔
بچیوں کے والد نذیر دیناری کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے،دوسری جانب پولیس نے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں