کوٹ لکھپت: کمسن بچیوں سے زیادتی کا مجرم عمران انجام کو پہنچنے کے قریب آگیا، قصور میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران پر مزید تین بچیوں کے قتل کا الزام ثابت ہوگیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مجرم کو کوٹ لکھپت جیل میں مزید بارہ مرتبہ سزائے موت سنادی۔
تفصیلات کے مطابق زینب کے قاتل عمران کو مزید تین بچیوں سے زیادتی کے جرم میں بارہ مرتبہ سزائے موت سنادی گئی، عمران کو سزا کوٹ لکھپت جیل میں سنائی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لائبہ، نور فاطمہ اور عائشہ آصف کیس کے مقدمات پر محفوظ مقدمات کا فیصلہ جاری کرتے ہوئےمجرم عمران کو مزید بارہ مرتبہ سزائے موت سنادی۔ مجرم کو ساٹھ لاکھ روپے جرمانہ اور تیس لاکھ روپے دیت ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں