امجد صابری قتل کے ملزم کی سزائے موت معطل

پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے معروف قوال امجد صابری قتل کے ملزم کی سزائے موت کو معطل کر دیا ہے۔ معروف قوال امجد صابری کے قتل کے الزام میں عارش نامی ملزم سرگودھا کا رہائشی ہے جسے فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم کی والدہ کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں اس کی سزائے موت معطل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق ان کے بیٹے کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور اسے صفائی کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی سزائے موت کا فیصلہ معطل کر دیا، کیس کی سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ جون 2016 میں معروف قوال امجد صابری کو موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ امجد صابری اپنی سفید رنگ کی کار میں سوار تھے کہ اچانک لیاقت آباد دس نمبر فلائی اوور کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انھیں نشانہ بنایا۔ امجد صابری کا شمار پاکستان مایہ ناز قوالوں میں ہوتا تھا۔ وہ مشہور قوال غلام فرید صابری کے بیٹے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply