عمران حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے 7ویں پسندیدہ رہنما

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک)پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان عہدے کا حلف لینے سے پہلے ہی دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پران کے مداحوں کی تعداد جمعرات کی سہ پہر تک 80لاکھ سے زائد ہوگئی تھی مداحوں کی تعداد کے حوالے سے وہ دنیا کے ساتویں پسندیدہ رہنما بن گئے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سوشل میڈیا پر آنے والی ٹوئٹس سوشل میڈیا پر خاصی شہرت کا باعث بنتی رہی ہیں۔ اس وقت ان کے مداحوں کی تعداد 8لاکھ 17ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مداحوں کی تعداد کے لحاظ سے آٹھویں نمبر پر ہیں جن کے فالوورز یا مداحوں کی تعداد 4لاکھ 26ہزار سے زیادہ ہے۔ عمران خان سابق کرکٹر تو ہیں ہی ساتھ ساتھ انہیں فیس بک پر ان کے مداح فیس بک خان کہہ کر بھی پکارتے اور لکھتے ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ جیسے ہی وہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ، یہ تعداد خود بخود بڑھ جائے گی۔ ٹوئیٹر پر فالوووز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو پانچ کروڑ 34لاکھ ہے ۔ دوسرے نمبر پربھارت کے نریندر مودی ، تیسرے پر پوپ فرانسیس، چوتھے پرترک صدر طیب اردگان، پانچویں نمبر پر عمان کی ملکہ رانیہ عبداللہ، چھٹے نمبر پر جوکو وڈوڈو، ساتویں پر عمران خان ، آٹھویں پر جسٹن ٹروڈو ، نویں نمبر پر فرانسیسی صدر میکروں اور 10ویں نمبر پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاہو ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply