• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں موجود بولی وڈ اداکاروں کے آباؤ اجداد کے گھر

پاکستان میں موجود بولی وڈ اداکاروں کے آباؤ اجداد کے گھر

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی صورتحال تو شروع سے ہی کشیدہ رہی ہے لیکن دونوں ممالک کے لوگوں کی ثقافت اور طور طریقے ایک دوسرے سے بے حد ملتے جلتے ہیں۔ 1947 میں دونوں ملکوں کے قیام میں آنے کے بعد سے لوگوں ہجرت کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی طرح کی مسائل اور مشکلات کا سامنا کیا۔

نہ جانے کتنے لوگ اپنی اپنی جائیدایں بھارت میں چھوڑ کر پاکستان آئے اسی طرح کئی بولی وڈ اداکار ایسے بھی ہیں جن کے آباؤ اجداد پاکستان میں مقیم تھے اور پھر ملک کے قیام میں آنے کے بعد انہوں نے یہاں سے بھارت ہجرت کی۔

آج ہم آپ کو پاکستان میں موجود بھارتی اداکاروں کے آباؤ اجداد کے گھر دکھانے جارہے ہیں، ذیل میں ملاحظہ کریں۔

دیو آنند

Image result for dave anand

دیو آنند شکر گڑھ میں پیدا ہوئے، بعد ازاں ان کی فیملی وہاں سے لاہور شفٹ ہوگئی۔ دیو لاہور کو ہمیشہ اپنی زندگی کا عظیم حصہ سمجھتے تھے کیونکہ انہوں نے اپنی نوجوانی کے دن وہیں گزارے تھے۔ انہوں نے لاہور کے گورمنٹ کالج سے انگلش گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔

سنہ 1990 میں دیو آنند اپنے آباؤ اجداد کا گھر دیکھنے کے لئے لاہور تشریف لائے تھے۔

راجیش کھنا

Image result for rajesh khanna

راجیش کھنا کہ بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امرتسر میں پیدا ہوئے، تاہم کچھ لوگ اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے علاقے بورے والا میں پیدا ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق راجیش کھنا کے والد ایم سی اسکول بورے والا کے پہلے ہیڈ ماسٹر تھے۔ سنہ 1948 میں ہریندرا کھنا نے اپنی فیملی کے ساتھ بھارت ہجرت کی۔

سنجے دت

Image result for sanjay dutt

سنجے دت کے والد سنیل دت جہلم میں پیدا ہوئے جبکہ ان کی والدہ نرگس کے آباؤ اجداد کا تعلق بھی راولپنڈی سے ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنیل دت نائنٹین فورٹیز کے ابتدا میں بھارت ہجرت کرگئے تھے تاہم پاکستان میں ان کا گھر آج بھی موجود ہے۔

شاہ رخ خان

Image result for srk

بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے والد تاج محمد پشاور میں پیدا ہوئے، یہ گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے جہاں وہ رہا کرتے تھے۔

دلیپ کمار

Image result for dilip kumar

دلیپ کمار کے نام سے مشہور بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار یوسف خان بھی پاکستان کے علاقے پشاور میں پیدا ہوئے۔ پشاور کے علاوہ قصہ خوانی بازار میں ان کا گھر آج بھی موجود ہے۔ اس گھر انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی دن گزارے۔

سنہ 2013 میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دلیپ کمار کے گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

بعد ازاں سنہ 2017 میں اس عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Thanks to theemergingindia

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply