‘خفیہ شادی کرنے کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی’

شادی انسانی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ ہوتا ہے، لیکن کچھ لوگوں کے لئے شادی کرنا ایک ڈراؤنا خواب بن جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ہوا۔ رواں برس خفیہ شادی کی تھی جس پر انہوں نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نہیا دھوپیا نے اعتراف کیا کہ انہیں خفیہ شادی کرنے کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ اور مداح ان کی اچانک شادی سے ناخوش تھے۔

نیہا نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شادی کا اعلان کیا تو اس کے بعد اپنا موبائل فون چیک کیا جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں موبائل فون پر کم سے کم 600 پیغامات موصول ہوچکے تھے، جن میں مبارک باد کے ساتھ ساتھ کئی لوگوں کی جانب سے گالیاں بھی دی گئیں۔

نیہا نے انکشاف کیا کہ کئی مداح اور دیگر لوگ ان کی اچانک شادی کی وجہ سے حیران رہ گئے اور ان کے فیصلے کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کی وجہ سے انہیں صدمہ پہنچا۔

اداکارہ نے اچانک اور خفیہ شادی کے اپنے فیصلے کا تحفظ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر انگت بیدی اس حوالے سے کوئی بھی ابہام نہیں رکھتے تھے اور انہوں نے یہ فیصلہ کر رکھا تھا کہ یا تو وہ شادی کرلیں یا پھر وہ ہمیشہ دوست بن کر رہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار اپنی شخصیت اور اپنے جسمانی خدوخال کے باعث نازیبا الفاظ سننے پڑے ہیں اور یہی نہیں انہیں گالیاں بھی برداشت کرنی پڑی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply