• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتخابات میں دھاندلی:سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

انتخابات میں دھاندلی:سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

اسلام آباد:عام انتخابات کے دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی )آج اسلام آباد میں ہوگی۔

انتخابی نتائج کو لے کر سیاسی  جماعتوں نے نئی صف بندی کی ٹھان لی ہے اور اس حوالے سے آج شام 4 بجے سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی گئی۔

کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال، انتخابی نتائج، آئندہ کی حکمت عملی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن میں حصہ لینے اور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر بھی جاری کیا جائے گا۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، آصف زرداری، شہباز شریف، اسفند یار ولی، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو ، فضل الرحمان، سراج الحق، ساجد میر، لیاقت بلوچ، اویس نورانی، مصطفیٰ کمال، راجا ظفر الحق، سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال، خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، شیری رحمان، یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف بھی شرکت کریں گے ۔

اس سے قبل ہونے والی اے پی سی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے قومی اسمبلی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتنے آرام سے وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ 30 جولائی کو مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور متحدہ مجلس عمل کے درمیان قومی اسمبلی میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کے قیام پر اتفاق ہوا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply