راولپنڈی:سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
اڈیالہ جیل میں آج قیدیوں سے ملاقات کا دن ہے اور شام 4 بجے تک ملاقاتیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا ،جس کے پیش نظر سینئر لیگی رہنما ءنواز شریف سے ملاقات کیلئےجیل پہنچے ہیں۔
اڈیالہ جیل آنے والوں میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وزیر دفاع خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڈ شامل ہیں۔
نواز شریف کے قریبی ساتھی طارق فاطمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جبکہ جاوید ہاشمی، عرفان صدیقی، مریم اورنگزیب، مصدق ملک، پرویز رشید اور چوہدری تنویر بھی ملاقات کیلئے آنے والوں میں شامل ہیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کے چھوٹے بھائی بھی آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور ان کی نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق حکام نے نوازشریف سے ملاقاتیوں کی مکمل فہرست ترتیب دے دی ہے، ملاقاتیوں کی گاڑیوں کیلئےجیل کا گیٹ نمبر 5 مختص کیا گیا ہےجبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں