• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس کا چین میں پاکستانی مسافروں کے محصور ہونے کا نوٹس

چیف جسٹس کا چین میں پاکستانی مسافروں کے محصور ہونے کا نوٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چین میں نجی ایئرلائن کے پاکستانی مسافروں کے محصور ہونے کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق،جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے چین میں پاکستانی مسافروں  کے محصورہونے کا نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق،300 پاکستانی چین کے شہر ژانگ جو میں محصور ہیں، مسافروں نے 29 جولائی کو نجی ایئر لائن کے ذریعے پاکستان پہنچنا تھا، نجی ایئر لائن کی مسلسل تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات ہیں۔

چند پاکستانیوں کو ویزا ایکسپائر ہونے کی صورت میں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے، محصور پاکستانیوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے ریلیف نہیں دیا گیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے نجی ایئرلائن کے سی ای او اور سیکریٹری سول ایوی ایشن، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری اوورسیز پاکستان سے 12گھنٹوں میں جواب کرلیا۔

چیف جسٹس نے کیس کو کل بروز جمعے کو لاہور رجسٹری میں سماعت کیلئے بھی مقرر کردیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ پاکستانی دو روز سے نجی ایئرلائن کی جانب سے جہاز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے محصور ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply