پی ایس ایل 4 کا 9 مارچ سے کراچی میں میدان سجے گا

کراچی :پاکستان سپرلیگ 4کے میلے کا یواے ای میں اختتام ہوگیا، 9مارچ سے کراچی میں میدان سجے گا،فائنل سمیت 8میچز کھیلے جائیں گے۔

ایکشن، ری ایکشن اورسنسنی سے بھرپورپی ایس ایل فورکا یواے ای لیگ اختتام پذیر ہوگیا۔

دبئی، شارجہ اور ابوظبی نے 26میچوں کی میزبانی کی،پوائنٹس ٹیبل پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹاپ پوزیشن ہے،کوالیفائر میں جگہ پکی کرلی،12پوائنٹس کے ساتھ،پشاورزلمی کا دوسرا نمبر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے 8،8اورلاہورقلندرز کے 6پوائنٹس ہیں،آخری پوزیشن پرموجود ملتان سلطانزکی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہوچکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بلے بازوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے شین واٹسن سب سے آگے،9میچوں میں 332رنزاسکورکئے ،وکٹوں کی دوڑمیں پشاورزلمی کے حسن علی کا پہلا نمبرہے،9میچوں 18وکٹیں اڑائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply