میکسیکو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ،87افرادزخمی

میکسیکو سٹی :میکسیکو میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 87افرادزخمی ہوگئے جبکہ پائلٹ اور مسافر کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق  ،بدھ کو میکسیکو شہر ڈورانگو میں شدید بارشوں اور ژالہ باری کے دوران خراب موسم کے باعث پرواز کے فوری بعد پائلٹ نے دوسرے ایئرپورٹ پر طیارہ اتارنا چاہالیکن رن وے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر گرگیا۔

جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اورہرطرف دھوئیں کے بادل چھاگئے،فائرفائٹرز کی برق رفتاری سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

طیارے میں سوار 97مسافر اور عملے کے 4ارکان میں سے 87افراد زخمی ہوئے ،جن میں سے 49اسپتال میں زیر علاج ہیں،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پائلٹ اور مسافر کی حالت تشویشناک ہے،معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

ایرو میکسیکو کی فلائٹ  گواڈالوپے وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی جارہی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ایک زوردارآوازسنی اور پھر طیارہ گرگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

میکسیکو کی شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ طیارے کے گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی تھی تاہم خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافراس کی زد میں نہیں آیا اور کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply