بارش کا پانی اسپتال میں داخل، مچھلیاں تیرنے لگیں

بہار: بھارت میں شدید بارشوں کے باعث پانی اسپتالوں میں داخل ہوگیا لیکن حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ وہاں صرف پانی نہیں بلکہ مچھلیاں بھی داخل ہوکر تیرنے لگیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بہار کے نالانڈا میڈیکل کالج اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں بارش کاگندا پانی داخل ہوگیا جس میں مچھلیاں تیرتی دکھائی دینے لگیں۔

:ویڈیو دیکھیں

اسپتال میں پانی کے ساتھ داخل ہونے والی مچھلیوں کو دیکھ کر مریضوں کے ساتھ موجود تیماردار حیران رہ گئے اور انہیں پکڑنے لگے۔ اس تمام تر نظارے کو دیکھ کر مریض بھی خوب محظوظ ہوتے رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے اتر پردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے شدید مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پیش آنیوالے واقعات میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 80 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply