• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب کا حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

سعودی عرب کا حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے رواں سال حج پر آنے والی 45 سال سے کم عمر خواتین سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سعودی عرب کی حکومت نے حج پر آنے والی خواتین کے لیے محرم کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حکم نامے میں 45 سال سے کم عمر خواتین کیلئے حج پر آنے کے لیے محرم کا ساتھ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حکم نامے پر عمل درآمد نہ کرنے پر 45 سال سے کم عمرخاتون کو محرم کے بغیر سعودی عرب پہنچنے پر فوری بے دخل کردیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر لائنز نئے ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں۔کوتاہی برتنے والی ائیرلائن کو جرمانہ کیساتھ سخت سزائیں دی جائیں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply