• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتخابات 2018:تحریک انصاف کو ملک بھر میں مخالفین پر واضح برتری

انتخابات 2018:تحریک انصاف کو ملک بھر میں مخالفین پر واضح برتری

کراچی،لاہور:عام انتخابات 2018کے نتائج کے مطابق ،پاکستان تحریک انصاف کو ملک بھر میں مخالفین پر واضح برتری حاصل ہے۔

الیکشن2018میں پی ٹی آئی  کو واضح برتری مل گئی،جس پرملک بھر میں کپتان کے کھلاڑی جھوم اٹھے ہیں۔

رات گئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر،فیوم چوک میں کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا،پی ٹی آئی کارکنون نے پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا،اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا

لاہور کے لکشمی چوک میں رات گئے تحریک انصاف کے کارکن جیت کا جشن منایا،کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈال کر خوب رنگ جمایا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ملتان میں بھی دھمال ڈال کر خوب کمال دکھایا،تحریک انصاف کے حکومت بنانے کے امکانات ہیں اور کارکنان بھی دل کھول کر جشن منا رہے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply