کراچی،لاہور:عام انتخابات 2018کے نتائج کے مطابق ،پاکستان تحریک انصاف کو ملک بھر میں مخالفین پر واضح برتری حاصل ہے۔
الیکشن2018میں پی ٹی آئی کو واضح برتری مل گئی،جس پرملک بھر میں کپتان کے کھلاڑی جھوم اٹھے ہیں۔
رات گئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر،فیوم چوک میں کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا،پی ٹی آئی کارکنون نے پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا،اس موقع پر آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا
لاہور کے لکشمی چوک میں رات گئے تحریک انصاف کے کارکن جیت کا جشن منایا،کھلاڑیوں نے بھنگڑے ڈال کر خوب رنگ جمایا۔

ملتان میں بھی دھمال ڈال کر خوب کمال دکھایا،تحریک انصاف کے حکومت بنانے کے امکانات ہیں اور کارکنان بھی دل کھول کر جشن منا رہے ہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں