• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتخابات 2018 میں عمران خان کی پانچوں حلقوں پر کامیابی ،نیا ریکارڈ قائم

انتخابات 2018 میں عمران خان کی پانچوں حلقوں پر کامیابی ،نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابات2018 میں قومی اسمبلی کے پانچوں حلقوں  پر کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کی 5نشستوں سے الیکشن لڑے اور تمام پر کامیابی ان کا مقدر ٹھہری۔

عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی، عمران خان نے این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔

عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقے این اے 95 سے بھی کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عمران خان کا سب سے زیادہ سخت مقابلہ لاہور کے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہوا جہاں انہیں صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل ہوئی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 116 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 64سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انتخابات میں ایک طرف مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، پیر صدر الدین شاہ راشدی، محمود خان اچکزئی، مصطفی کمال اور اسفند یار ولی سمیت مختلف پارٹی رہنماؤں کو شکست ہوئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply