آج ہونے والے انتخابات سے قبل ہی جیتنے والا امیدوار

 آج ہونے والے عام انتخابات میں ایک امیدوار ایسا بھی ہے جو انتخابات سے پہلے ہی کامیاب ہوچکا ہے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 میر شبیر بجارانی پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ پورے پاکستان میں الیکشن سے قبل بلامقابلہ منتخب ہونے والے وہ واحد امیدوار ہیں۔ پی ایس 6 کشمور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر شبیر بجارانی بلامقابلہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں کیوں کہ اس حقلے میں ان کے مد مقابل صرف ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم ریٹرننگ آفیسر نے ان کے کاغذات مسترد کر دیے تھے۔ اس حوالے سے ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 6 کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی پر اگر صرف ایک امیدوار رہ جائے تو کامیابی کا پبلک نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 25 جولائی کو پولنگ ڈے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میر شبیر علی بجارانی نے پہلے پیپلز پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرکے گرینڈ ڈیموکریٹکس الائنس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں معاملات طے پا جانے کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی میں واپسی کا اعلان کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply