• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس کا اپنی ناراضی کے احساسات وزیراعظم تک پہنچانے کا حکم

چیف جسٹس کا اپنی ناراضی کے احساسات وزیراعظم تک پہنچانے کا حکم

اسلام آباد :چیف جسٹس نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میں اپنی ناراضی کے احساسات وزیراعظم تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے آپ کی حکومت جو ڈیلیور کرنے لگی ہے نیا پاکستان، کہا جاتا ہے جب تک پی ٹی آئی حکومت رہےگی یہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، کیا یہ ہے نیا پاکستان۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ڈی پی او پاکپتن تبادلہ ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران خاورمانیکا ، احسن جمیل گجر اور رضوان گوندل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ڈی جی نیکٹا خالق دادلک اور آئی جی پنجاب کلیم امام بھی موجود ہیں۔سماعت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے ڈی جی نیکٹا خالق داد لک کی انکوائری رپورٹ پر اپنا جواب جمع کرایا گیا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کا جواب عدالت میں پڑھا تو چیف جسٹس نے کہا آپ جوبھی کہہ لیں حقائق وہی رہیں گے، ڈی پی او کو بلانے کا معاملہ نمٹا بھی دیں گے لیکن 62 ون ایف کو تو دیکھنا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب صادق اور امین ہیں؟ آپ نے خالق دادلک کی تحقیقاتی رپورٹ کو رد کردیا، اتنے قابل افسر پر ذاتی حملے کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ صاحب خود کو کیا سمجھتے ہیں، یہ ہے آپ کی حکومت جو ڈیلیور کرنے لگی ہے نیا پاکستان۔جسٹس ثاقب نثار نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی وزیراعظم کو میری ناراضی سے متعلق بتائے، قانون کی حکمرانی کیلئے ایک عرصے سے کوشش کر رہے ہیں ،آپ نے ایک منٹ میں قانون کی حکمرانی کو ختم کردیا۔چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ آپ خالق دادلک کی انکوائری سے مطمئن نہیں، میں انکوائری کروں گا، وکیل احسن جمیل نے کہا احسن جمیل گجر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں اور خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑتے ہیں، ہم نے کوئی دوسری بات نہیں کرنی۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ خاور مانیکا زندہ ہیں، یہ احسن جمیل ہے کون، آگئے ہیں اکٹھے ہوکر نیا پاکستان بنانے، کارسرکار میں مداخلت پر کیا دفعہ لگتی ہے۔ڈی جی نیکٹا خالق دادلک نے جواب دیا کہ پاکستان پینل کوڈ 186 لگتی ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا جواب پڑھ حیران رہ گیا، وزیراعلیٰ کی جانب سے ایسا جواب بھی آسکتا ہے۔اے جی پنجاب نے کہا تحریری معافی جواب کے ساتھ اضافی طور پر جمع کراتا ہوں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے وزیراعلیٰ کون ہوتےہیں رپورٹ،تحقیقاتی افسر پر سوال اٹھانے والے۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب تیار کس نے کیا؟ چیف جسٹس نے کہا ایڈووکیٹ جنرل صاحب کارسرکار میں مداخلت کی سزا بتائیں، کہا جاتا ہے جب تک پی ٹی آئی حکومت رہے گی یہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے، وزیراعلیٰ قانون کی روشنی میں ہی رہیں گے، یہ ہے نیا پاکستان؟چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میری ناخوشی کا اظہار وزیراعظم تک پہنچادیں۔دوران سماعت احسن جمیل، وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق آئی جی پنجاب نےغیرمشروط معافی مانگ لی، عدالت نے کہا تینوں نے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے ، تینوں افراد عدالت میں تحریری معافی نامے جمع کرائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا آپ کی معافی کو پڑھنے کے بعد عدالت سوچے گی کیا کرنا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وزیراعلیٰ کا جمع کرایا گیا جواب واپس لےلیا، احمد اویس نے کہا ہم نےغیر مشروط معافی مانگی اور پیش بھی ہوئے ، میں ان کی جانب سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں جبکہ آئی جی کلیم امام کا کہنا تھا کہ میں اپنے آپ کوعدالت کےرحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا خالق دادلک کی رپورٹ مبہم ہے، جس پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ میں کہا ذمہ دار افسر کے خلاف ایسی زبان استعمال کریں گے۔عدالت رول آف لا کے لئے کام کررہی ہے، ڈی پی او اتنا پلید ہوگیا، وزیراعلیٰ نے کہا اس کی شکل نہیں دیکھوں گا۔وکیل احسن گجر نے کہا میں غیرمشروط معافی مانگتا ہوں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم معافی نہیں دینگے جیل کے اندربھی بھیجیں گے۔سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور احسن جمیل کےجوابات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا انکوائری افسر کا پنجاب حکومت سے کیا ذاتی عناد ہوسکتا ہے، احسن جمیل گجر نے سرکاری امور میں مداخلت کی، آرٹیکل 62ون ایف کے تحت انکوائری کرائیں گے تو نیا پاکستان بن جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا میں تووزیراعلیٰ پنجاب کا جواب پڑھ کرحیران رہ گیا، کبھی منشابم کی سفارش کی جاتی ہے تو کبھی کسی اورکی، منشابم معاملہ انضباطی کارروائی کیلئے بھیجا ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی کلیم امام، احسن جمیل گجر نے اپنے جوابات واپس لےلئے ، جس پر چیف جسٹس نے کہ اتحریری معافی نامے دوبارہ جمع کرائے جائیں، کرامت کھوکھر کا معاملہ پی ٹی آئی ڈسپلنری کمیٹی کو بھیجا، اس معاملے پر بھی کچھ نہیں ہوا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ایسا اقدام دوبارہ نہیں ہو گا، انکوائری افسر کے مطابق کسی کو براہ راست دھمکی نہیں دی گئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کارسرکار میں مداخلت میں 3سال جیل ہوسکتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا وزیراعلیٰ کے احسن جمیل گجر بڑے تعلقات والےہیں، احسن جمیل گجر کی ایک فیملی کیساتھ میرے تعلقات ہیں، وزیراعلیٰ نے ڈی پی او کو بلا کر احسن جمیل گجر کے روبرو بٹھا دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کل سے خود انکوائری کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کےجواب سے مطمئن نہیں، کل وزیراعلیٰ کو بلوالیں خود انکوائری کریں گے ،ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے معافی مانگتے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب کے کسی اقدام میں بدنیتی نہیں تھی۔جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کی نیت نظرنہیں آئی، ہمارےانکوائری افسر کو ذلیل کیا گیا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا افسران کو ذلیل کرنا وزیراعلیٰ کی نیت نہیں تھی۔بعد ازاں وزیراعلی پنجاب،آئی جی کلیم امام اورجمیل گجرنےمعافی نامے جمع کرادیئے۔ عدالت نے وزیراعلی،جمیل گجراور آئی جی کلیم امام کی معافی قبول کر لی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply