وڈا ووٹ تےنکا ووٹ۔۔۔محمد عاشق

ویسے تو ہم اک جینیئس قوم ہیں لیکن نرم دل بھی بہت ہیں۔اتنے نرم دل کے اگر دو مختلف پارٹیز کے امیدوار دروازے پر آجائیں تو ہم دونوں کو راضی بھیجتے ہیں جیسے وڈا ووٹ شیر دا تے نکا ووٹ بلے دا یا پھر اس کو الٹ کر لیں۔

یقین جانیں ایسا کرنے کےبہت فوائد ہیں۔ کچھ میں لکھ رہا ہوں تاکہ وڈے ووٹ اور نکے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

۱- سوشل میڈیا پر آپ اور آپ کے بچوں کی بولتی بند ہو جاتی ہے کس پارٹی کے خلاف پوسٹ کریں سوچتے سوچتے موبائیل کی بیٹری ختم ہو جاتی ہے۔

۲- پیار اور محبت کی فضا قائم ہوتی ہے کیونکہ نفرت کس سے کریں دونوں کو ووٹ تو دے رہے ہیں۔

۳- آپ دونوں پارٹیز کی بریانی انجوائے کر سکتے ہیں اور قسمت اچھی ہو تو اک پارٹی کی بریانی اور دوسری کا رائتہ بھی مل سکتا ہے۔

۴- اک پارٹی سے گلی پکی کروائیے گا اور دوسری سے گیس لگوائیں یا نالی پکی کرا لیں۔

۵- آپ کے گھر میں اک بچہ کرکٹر اور دوسرا پٹواری ہوگا تو آپ کا بڑھاپا بھی سکھی ہو جائے گا۔

یہ تو تھی نرم دل ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال لیکن اگر آپ وڈا نکا ووٹ اس لئے الگ الگ دے رہے ہیں کہ آپ کے ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تو آپ بہت دنیادار انسان ہو بس اپنی دنیا سیٹ کر رہے ہیں۔پاکستان کی خیر ہے۔

وڈا نکا ووٹ الگ ہونے کی وجہ اگر آپ کے ابا جی ہیں تو خاموشی میں سلامتی ہے ۲۵ تک لتر کھانا کوئی عقلمندی نہیں میرے بھائی اور اب اچھی اچھی سیلفی اپلوڈ کرنا سیاسی پوسٹس سے جتنا دور رہو گے لتر بھی آپ سے اتنا دور رہے گا۔

 الگ الگ پارٹیز کو ووٹ دینے والے بھائیو دنیا میں پیار محبت آپ کے دم سے ہی ہے اور پاکستان کی اسمبلیوں میں کنفیوژن بھی آپ کے ہی دم سے ہوگی۔ 

وڈا نکا ووٹ الگ پارٹیز کو دینا بھی پاکستانیوں کی ایجاد ہے  اور ہمیں فخر ہے اپنی ایجاد پر۔الزام دنیا کا یہ ہے کہ ہم کچھ ایجاد نہیں کرتے اور انوویشن پر یقین نہیں رکھتے ۔ دیکھ لیں ہم نے اسے بھی غلط ثابت کر دیا ہے ۔

وڈا نکا ووٹ الگ پارٹیز کو دینے کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو میں یہاں لکھوں گا بھی نہیں اور میرے بھائیو آپ کو سمجھ بھی نہیں  آئے گی بس آپ کےلئے دعا ضرور کروں گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

Facebook Comments

محمد عاشق
آج بھی فوڈ کریٹک بننے کا خواہشمند

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply