بجلی پر 7روپے سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی بند

لاہورہائیکورٹ نے سٹیل سیکٹر ملز کے بجلی کے بلوں پر 7 روپے فی یونٹ سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی، عدالت نے ایف بی آر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے احمد نور سٹیل ملز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیلز ٹیکس بڑھانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، ایف بی آر کے پاس نہیں، وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر ایف بی آر سیلز ٹیکس میں اضافہ نہیں کر سکتا۔ درخواست گزار وکیل محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ سٹیل سیکٹر میں بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 13روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے اختیارات سے تجاوز کر کے 7روپے سے زائد ٹیکس کا نفاذ کیا، ایف بی آر کا اضافی سیلز ٹیکس کا نفاذ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ایف بی آر کے سیلز ٹیکس بڑھانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے سٹیل سیکٹر ملز کے بجلی کے بلوں سے زائد سیلز ٹیکس وصولی کے متعلق حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply