کے پی ہاؤس میں چائے پر اخراجات کی تحقیقات کا آغاز

خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں ایک وقت کی چائے پر دو لاکھ روپے کے اخراجات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کے پی کے کی نگران حکومت کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب خیبر پختونخوا کو خط لکھا گیا ہے۔ خط ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے نیب کے پی کے کو لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی تحقیقات نیب خیبر پختونخوا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں اس لیے صوبائی حکومت کا خط جانچ پڑتال کے لیے نیب ہیڈ کوارٹرز بھجوا دیا گیا ہے۔ نگران صوبائی حکومت کی جانب سے نیب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے لہذا اس کی تحقیقات کی جائے۔ نگران حکومت کا نیب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ معاملے میں تعاون کیا جائے۔صوبائی نگران حکومت نے  خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے اخراجات سے متعلق خبر کا نوٹس لیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply