• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان آج الیکشن کمیشن میں طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا۔

انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔

عمران خان نے جو کچھ کہا آج الیکشن کمیشن کی 4رکنی کمیٹی کے سامنے اس کی  وضاحت دینا پڑے گی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے امیدوار تقریر کے دوران الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مخالف سیاسی قائدین کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply