اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج طلب کرلیا۔
انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے کے الزام پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیخلاف ازخود نوٹس لے کر آج طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ عمران خان کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا اور نوٹس میڈیا میں آنے والی خبروں کی بنیاد پر لیا گیا۔
عمران خان نے جو کچھ کہا آج الیکشن کمیشن کی 4رکنی کمیٹی کے سامنے اس کی وضاحت دینا پڑے گی۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ ان کے امیدوار تقریر کے دوران الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں۔
مخالف سیاسی قائدین کی جانب سے عمران خان پر الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں