• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد:ایم ایم اے کے انتخابی کیمپ پر پولیس کی ہوائی فائرنگ

اسلام آباد:ایم ایم اے کے انتخابی کیمپ پر پولیس کی ہوائی فائرنگ

اسلام آباد:اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین میں متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے انتخابی کیمپ پر پولیس نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے انتخابی کیمپ کو بند کر دیا۔

اسلام آباد کے جی ٹین سیکٹر میں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی کیمپ پر فائرنگ کے معاملے پر ایم ایم اے کے کارکنوں نے جی ٹین روڈ احتجاجاً بند کردیا۔

ایم ایم اے کے رہنما کے مطابق ،اسلام آباد پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کرانے کی کوشش کی ،انتخابی کیمپ بند نہ کرنے پر پولیس نے  فائر کھول دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے منع کرنے پر جماعت اسلامی کے کارکنان نے دھکے دیئے ،اے ایس آئی نے اپنے دفع میں گولی چلائی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایم ایم اے کے امیدوار میاں اسلم نے الیکشن کمیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں آزادانہ مہم چلانے نہیں دی جا رہی،تشہیری مواد کو ضبط کیا جا رہا ہے، کارکنان کی آئے روز گرفتاری کے بعد فائرنگ ناقابل برداشت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply