• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جعلی انجکشن کے مزیدکیس سامنے آگئے،11 ڈرگ انسپکٹر معطل

جعلی انجکشن کے مزیدکیس سامنے آگئے،11 ڈرگ انسپکٹر معطل

ہارون آباد میں بھی جعلی انجکشن کا ایک اور کیس سامنے آگیا,محکمہ صحت پنجاب نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پنجاب کے 8 شہروں میں 11 ڈرگ انسپکٹر معطل کردیئےجبکہ سندھ سے سینکڑوں انجکشن قبضے میں لے لیے گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ انسپکٹر پولیس رانا حاکم علی نے بہاولپور سے تین روز قبل انجکشن لگوایا،رانا حاکم علی نے کہا کہ میں علاج بہاولپور کے ڈاکٹر اعجاز لطیف سے کروا رہا تھا،انہوں نے تین رو قبل مجھے انجکشن لگایا جس سے میری بینائی چلی گئی۔جعلی انجکشن کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

غیر معیاری انجیکشن کا آنکھوں کی بینائی متاثر کرنے کےمعاملے پر محکمہ صحت پنجاب نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پنجاب کے 8 شہروں میں 11 ڈرگ انسپکٹر معطل کردیئے۔معطل کیے جانے والے ڈرگ انسپکٹرز کا تعلق لاہور ، ملتان ، صادق آباد ، رحیم یار خان ، جھنگ، فیصل آباد اور خانیوال سے ہے،نگران صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال کی ہدایت پر محکمہ صحت نے کارروائی کی ہے۔

دوسری جانب پنجاب انجکشن سے بینانی متاثر ہونے کےمعاملے پر محکمہ صحت سندھ نے آنکھوں کو متاثر کرنے والے انجکشن کوتحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا،وزیرصحت اور سیکریٹری صحت سندھ نے چیف ڈرگ انسپکٹرکو چھاپے کی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف ڈرگ انسپکٹرنے کورنگی اورمختلف نجی اسپتالوں سے400 انجکشن اپنی تحویل میں لے لئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف ڈرگ انسپکٹرغلام علی لاکھو نے کہا کہ سندھ بھرمیں کسی کو نابینا نہیں ہونے دیں گے،آج بھی دن بھرچھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رہے گا، ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں،کسی بھی اسپتال یامیڈیکل اسٹورکا دباؤ برداشت نہیں کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply