• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دشمن ملک کی فلم دیکھنے والے کم عمر لڑکوں کو عوام کے سامنے پھانسی دیدی گئی

دشمن ملک کی فلم دیکھنے والے کم عمر لڑکوں کو عوام کے سامنے پھانسی دیدی گئی

شمالی کوریا میں دشمن ملک کی فلمیں اور ڈرامے دیکھنے کے الزام میں دو کم عمر لڑکوں کو عوام کے سامنے پھانسی دے دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے صوبے ریانگ گانگ سے تعلق رکھنے والے 16 اور 17 سال کے دو نوجوان لڑکوں کو جنوبی کوریا اور امریکی ڈراموں اور فلمیں دیکھنے پر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا جو رواں ہفتے منظر عام پر آیا ہے۔ شمالی کوریا کے حکومتی ارکان کا کہنا ہے کہ یہ لڑکے غلط کاموں میں ملوث تھے اس لیے انہیں مقامی لوگوں کے سامنے عبرت ناک سزا دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ شمالی کوریا میں جنوبی کوریا کے ڈرامے، فلمیں اور پروگرامز دیکھنا غیر قانونی ہے اور اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply