لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کےمطابق ،مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہورہا ہے جس میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کے ٹکٹ ہولڈر شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں میاں نوازشریف کی وطن واپسی اور اس موقع پر ان کے استقبال کیلئے حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں