لاڑکانہ کے متاثرہ جج جائیں گے چائنہ

اک سرکلر کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج گل ضمیر سولنگی کو چائنہ کورس اٹینڈ کرنے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ٹی وی کیمروں کے ساتھ مذکورہ جج کی عدالت میں گئے اور سماعت کے دوران جج صاحب سے سوال جواب شروع کر دئیے۔ اسکے علاوہ چیف جسٹس موبائل فون دیکھ کر غصے میں آ گئے اور جج کا فون میز پہ پٹخ کر انھیں موبائل گھر پہ رکھ کر آنے کو کہا۔ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد چیف جسٹس پہ شدید تنقید ہوئی اور مذکورہ جج نے استعفی دے دیا جسے قبول نہیں کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وکلا  حلقوں میں چائنہ بھیجے جانے کے فیصلے کو تنقید کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ سوال  اٹھتا ہے کہ ایک ایسا جج جس کو بقول چیف جسٹس “کچھ پتہ ہی نہیں” ، آخر انکو کس قابلیت کی بنیاد پہ اب چائنہ کے اہم دورے پر بھجوایا جا رہا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply