• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کاحق ہم نےدیا مبارکباد وزیراعظم وصول کررہےہیں: چیف جسٹس

اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کاحق ہم نےدیا مبارکباد وزیراعظم وصول کررہےہیں: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کاحق ہم نےدیا مبارکباد وزیراعظم وصول کررہے ہیں۔سپریم کورٹ میں نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق عدالت نے دیا جب کہ مبارکباد وزیراعظم وصول کر رہے ہیں، عدالت کو کریڈٹ لینے کا شوق نہیں لے لیں یہ کریڈیٹ۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی درخواست دائر کی تھی جس پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی اور پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں نے ضمنی انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply