اک سرکلر کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج گل ضمیر سولنگی کو چائنہ کورس اٹینڈ کرنے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ٹی وی کیمروں کے ساتھ مذکورہ جج کی عدالت میں گئے اور سماعت کے دوران جج صاحب سے سوال جواب شروع کر دئیے۔ اسکے علاوہ چیف جسٹس موبائل فون دیکھ کر غصے میں آ گئے اور جج کا فون میز پہ پٹخ کر انھیں موبائل گھر پہ رکھ کر آنے کو کہا۔ اس وڈیو کے وائرل ہونے کے بعد چیف جسٹس پہ شدید تنقید ہوئی اور مذکورہ جج نے استعفی دے دیا جسے قبول نہیں کیا گیا۔
وکلا حلقوں میں چائنہ بھیجے جانے کے فیصلے کو تنقید کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ سوال اٹھتا ہے کہ ایک ایسا جج جس کو بقول چیف جسٹس “کچھ پتہ ہی نہیں” ، آخر انکو کس قابلیت کی بنیاد پہ اب چائنہ کے اہم دورے پر بھجوایا جا رہا ہے
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں