مشہور گلوکار ایکون جدید شہر بسائیں گے

گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والے مشہور گلوکار ایکون سینیگال میں ایک شہر بسانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جس کا مکمل معاشی نظام ایک نئی کرپٹو کرنسی پر مبنی ہوگا جو ان کے نام پر رکھا جائے گا۔

گلوکار نے اپنے ان عزائم کے متعلق کین میں ایک فیسٹیول میں بتایا۔

ذرائع کے مطابق ایکون نے کین لائنز انٹرنیشنل فیسٹیول آف کرییٹیوٹی میں لوگوں کو بتایا کہ ان کی پیش کردہ کرپٹوکرنسی جس کا نام ایکوائن ہے، افریقا میں مختلف طریقوں سے نجات دہندہ ہوسکتی ہے کیوں کہ وہ و محفوظ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایک موبائل ایپ پر مبنی ہوگا جوایکون کرپٹو سٹی کے شہری خود کی بہتری کیلئے استعمال کرسکیں گے۔ اس میں حکومت کوایسی چیزیں کرنے کی نہیں ہوگی جس کی وجہ سے شہری پسماندہ رہ جائیں۔

ایکوائن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق  ایکون کو سینیگال کے صدر میکی سال کی جانب سے دو ہزار مربع ایکڑ زمین شہر کیلئے پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

ویب سائٹ اس شہر کو حقیق زندگی کا وکانڈا بتاتی ہے۔ وکانڈا مارول کی ایوارڈ یافتہ فلم بلیک پینتھر  کی ہائی ٹیک فرضی افریقی قوم ہے۔

ایکون جو میسوری میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کے اجداد کا تعلق سینیگال سے تھا اور انہوں نے اپنے بچپن کا بڑا وقت یہاں گزارا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ شہر دارالحکومت ڈاکار سے تھوڑے سے فاصلے پر آباد ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply