• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان  کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا۔ 

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو پھر سے نظر انداز کردیا گیا ،پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل  کرلیا گیا ۔

ایف اے ٹی ایف حکام  کا کہنا ہے کہ پاکستان منی لانڈرنگ سے متعلق سنجیدہ اقدامات نہیں کررہا جبکہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سے متعلق پاکستانی رپورٹ پر بھی تحفظات ہیں۔

اجلاس میں نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی قیادت میں وفد نے پاکستان کا مؤقف پیش کیا،جس میں اینٹی منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے،کالعدم تنظیموں اور دیگر گروہوں کیخلاف کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستانی حکام کا موقف تھا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پہلے سے موجود قوانین میں بہتری لانے کے ساتھ سا تھ ان پر عملدرآمد بھی بہتر طریقے سے یقینی بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے نگران وزیر داخلہ اعظم خان کہتے ہیں کہ ایف اے ٹی ایف امریکا اور بھارت کے دباؤ میں ہے اور دونوں ملکوں نےترکی، سعودی عرب اور چین پر بھی دباؤ ڈالا۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس سے قبل 2012اور 2015پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply