راجن پور:راجن پور میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی،حادثے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 40شدید زخمی ہوگئے۔
جمعرات کو راجن پور انڈس ہائی وے جام پور میں بوائز کالج کے قریب تیز رفتار بس اچانک بے قابو ہوکر الٹ گئی،جس کے نتیجے میں 4افراد دم توڑ گئے اور 40زخمی ہوگئے،متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے تحصیل جام پور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو کے مطابق ،حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے، مسافر بس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ،زخمی افراد میں سے 6کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ڈیرہ غازی خان ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں